ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن،

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن،پنجاب بھر میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ڈیڑھ من کے قریب چرس پکڑ لی،اٹک پولیس میں تعینات پولیس کانسٹیبل سمیت منشیات فروشی کرنے والےکل 20ملزمان گرفتار،ملزم پولیس کانسٹیبل کو معطل کر کے اس کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدنی نے منشیات فروشوں کے خلاف24/7آپریشن کا حکم دے رکھا ہے ڈی پی او روزانہ کئی مرتبہ تمام تھانوں اور تمام ایس ڈی پی اوز سے اس سلسلہ میں فالو اپ لیتے ہیں،گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کی منشیات کی بھاری مقدار صوبہ بھر میں سمگل کی جا رہی ہے،ڈی پی او خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مشکوک گاڑی نمبرایل ای ڈی3670کو روکا گاڑی ناکہ توڑ کر تیز رفتار ی سے آگے گزر گئی،پولیس کی ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کیا مشکوک گاڑی نے ایک کوسٹر کو ہٹ کیا گاڑی رکنے پر اس سے 30کلو گرام چرس کے پیکٹ بر آمد ہوئے،اس وقوعہ کی حساسیت اس وقت کئی گنا زیادہ ہو گئی جب منشیات سمگل کرنے والی اس ٹیم کا ایک رکن مدثر علی تھانہ صدر اٹک میں تعینات پولیس کانسٹیبل نکلا پولیس نے اس کو اس کت ساتھی ملزمان رحمن سعید اور زمان اللہ سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات گینگ سے بتایا جاتا نہے جو صوبہ خیبر پختون خواہ سے منشیات پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمگل کرتے ہیں،ڈی پی او نے منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل مدثر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف محکمانی انکوائری کا حکم دیا ڈی پی او نے کہا کہ منشیات فروشی سمیت کسی قسم کی قانون شکنی میں پولیس اہلکار کا ملوث ہونا محکمہ میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کی نشانہ دہی کرتا ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈی پی او نے کہا کہ اس ملزم پولیس کانسٹیبل کو محکمانہ انکوائری کے بعد قواعد وضوابط کے تحت ملازمت سے برخاست کر کے پورے محکمے کے لئے نشان عبرت بنایا جائے گا،ادھر پولیس نے ملزم شعیب سے 2کلو گرام چرس،ملزم اکرام سے 8کلو گرام چرس،ملزم اسحاق سے ایک کلو3سو گرام چرس،ملزم اعجاز سے ایک کلو1سو گرام چرس،ملزم مثل خان سے ایک کلو2سو گرام چرس،ملزم میر اسلم سے ایک کلوڈیڑھ سو گرام چرس،ملزم عبد الرشید سے ایک کلو2 سو گرام چرس،ملزم فدا سے ایک کلو50گرام چرس،ملزم ا نور سے ایک کلو120گرام چرس،ملزم فرمان اللہ سے ایک کلو2سو گرام چرس،ملزم برکت اللہ سے ایک کلو 80گرام چرس،ملزم محبت خان سے ایک کلو1سو گرام چرس،ملزم انور سے ایک کلو60گرام چرس،ملزم ا نعام اللہ سے ایک کلو1سو گرام چرس بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ترجمان اٹک پولیس

   

   

   

   

 

Friday, March 20, 2020