اٹک پولیس کی طرف سے ڈیڑھ من چرس پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمگل کئے جانے کی کوشش ناکام بنانے اور پولیس کانسٹیبل سمیت20منشیات فروشوں کی گرفتاری سوشل میڈیا پر اٹک پولیس کی کامیابی کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالات ہیں جس میں صوبہ بھر میں معمولی کی پولیسنگ ایک لحاظ سے دیکھنے کو نہیں مل رہی لیکن ایک طرف ڈی پی ا وسید خالد ہمدانی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے تمام ایس او پیز پر گراس روٹ لیول پر عمل کروا رہے ہیں یہاں تک کہ اٹک کی حدود سے گزرنے والے زائرین کے قافلوں کو بھی حکومتی ایس او پیز کے تحت پنجاب کی حدود سے باہر اپنی نگرانی میں بھجواتے ہیں تو دوسری طرف ان کی کمانڈ میں غیر معمولی پولیسنگ بھی عملی طور پر دیکھنے کو مل رہی ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں نے سمجھ لیا کہ پولیس سمیت سرکاری ادارے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں لگے ہوئے ہیں تو وہ قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر منشیات اسمگل کر لیں گے لیکن ڈی پی او خالد ہمدانی کی24/7پولیسنگ نے ڈیڑھ من چرس اسمگل کرنے کی کوشش نہ صرف ناکام بنا دی بلکہ پولیس کانسٹیبل سمیت20منشیات فروش بھی گرفتار کر لیا گئے،گرفتار پولیس کانسٹیبل کی معطلی اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کو عوامی حلقوں نے اٹک پولیس میں داخلی احتساب کا آغاز قرار دیتے ہوئے اسے ضلعی پولیس کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے،سماجی راہنماؤں کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ ڈی پی ا وخالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں اٹک پولیس کی کارکردگی یہاں کی تاریخ میں مثالی ہے جس کے تسلسل کے لئے اٹک کے تمام قانون پسند حلقے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ترجمان اٹک پولیس