اٹک پولیس کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری، خلاف ورزی کرنے پر 20 افراد گرفتار۔ تھانہ سٹی اٹک اور صدر حسن ابدال میں مقدمات درج کر لیے گئے. تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ میں دکاندار نعمان شکیب ولد بشیر احمد مالک رائل ٹینٹ سروس،دوکاندار ضیاء الرحمان ولد فضل الرحمان ڈسپنسری روڈ اٹک ازان الفضل پینٹ سٹور اٹک،دوکاندار رضوان انجم ولد عبدالرزاق اور خالد محمود ولد فقیر محمد نوشاد ٹیلرز،دوکاندارلیاقت علی ولدعبدالعزیز و اسد محمود ولد عبدالمالک ٹیلرز،دوکاندار بشارت ولد میر اقبال،نے اپنی دوکان کھول کر زیر دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی پر گرفتار۔ تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ میں کالو پنڈ ملزم ولی احمد ولد فضل احمد قوم گجر ساکن کالو پنڈ تحصیل حسن ابدال کے بیٹے کی شادی کی ولیمہ کی تقریب منعقد کر نےاور دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اٹک پولیس شب و روز کوشاں ہے۔ ڈی پی او اٹک حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام احکامات و ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ ڈی پی او اٹک کا فورس اور شہریوں کے لئے پیغام۔
ترجمان اٹک پولیس