کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ لاک ڈاؤن پالیسی پر عمل کرایا جائے گا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ لاک ڈاؤن پالیسی پر عمل کرایا جائے گا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سنگین صورت حال میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ڈی پی او اٹک

عوام لاک ڈاؤن کے دوران بلا وجہ تنگ کرنے اور رشوت طلب کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف اپنی شکایت ڈی پی او آفس کے نمبرز پر درج کروا سکتے ہیں ۔ڈی پی او اٹک

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب نے ضلع اٹک میں بھی مورخہ 24.03.2020 تا 06.04.2020 مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر لوگوں کے بین الصوبائی ،بین اضلاعی اور شہروں کے اندر کسی بھی طریقہ سے نقل و حمل پر مکمل پابندی ہے ماسوائے ایسے اشخاص جو ہسپتالوں ،لیب ،میڈیکل سٹور یا صحت کی سہولیات سے وابستہ ہوں ۔یا ایسے اشخاص جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضروری دفاتر سے وابستہ ہوں ،بیمار اشخاص ،یا ایسے اشخاص جو کہ ضروریات زندگی کی اشیا ء یا دوایاں لینے جا رہے ہوں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کرونا وائرس جیسی موذی وبا کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے ۔ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی متعلق لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اورعوام کے جان و مال کے تحفظ میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس سلسلے میں عوام پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ڈی پی او اٹک کا مزید کہاک تھا کہ دوران لاک ڈاؤن اگر کوئی پولیس آفیسر عوام کو بلا وجہ تنگ کرے یا رشوت کا مطالبہ کرے تو ڈی پی او اٹک کے ذیل نمبرز پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے ۔
ڈی پی او اٹک 0333.9575550
ڈی پی او آفس 057.9316026
شکایات سیل 057.9316414
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, March 24, 2020
image: