کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی کیفیت میں حکومتی ایس اوپیز پر عمل کروانے کے لئے ڈی پی او خود سڑکوں پر نکل آئے

کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی کیفیت میں حکومتی ایس اوپیز پر عمل کروانے کے لئے ڈی پی او خود سڑکوں پر نکل آئے،ضلع اٹک کی حدود میں قائم تین بین الصوبائی چیک پوسٹوں کا دورہ،گندم سمیت اشیائے خوردنوش کی پنجاب سے صوبہ خیبر پختوں خواہ ترسیل میں کوئی پابندی ہے نہ کسی قسم کی رکاوٹ،پنجاب سے دوسرے صوبے کو اشیائے خورد ونوش کی ترسیل کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوزخود مانیٹرنگ کریں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سامان کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا عالمی آفس کی شکل اختیار کر چکی ہے ہماری حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جو بروقت اقدامات اٹھائے ہیں ان پر قانونی عمل در آمد ناگزیر ہے،اس کے ساتھ ہم نے ان ایس او پیز پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنانا ہے کہ جو پنجاب سے صوبہ خبیر پختون خواہ میں گندم سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی ترسیل کے لئے طے ہیں،انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردنوش کی ترسیل پر کوئی پابندی ہے نہ کوئی رکاوٹ،اور نہ ہی کسی کی طرف سے ترسیل کے اس عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت کی جائے گی،ڈی پی او نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی ڈیوٹی لگاتے ہوئے کہا کہ جس آفیسر کی حدود میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالا جانا ثابت ہو گیا اس آفیسر کے خلاف سخت محکمانہ احتساب ہو گا اور یہ احتساب بلاتاخیر فوری طور پر ہو گا،ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں دفعہ144کا مکمل نفاز ہے ہم نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ضلع کے چپہ چپہ پر دفعہ144کے نفاذ کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین اور افسران کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جن حفاظتی تدابیر کو محکمہ صحت نے تجویز کیا ہے وہ تمام حفاظتی سامان پولیس والوں کو فراہم کر دیا گیا ہے ہم نے جنگی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے عالمی آفت سے انسانیت کو بچانا ہے اس آفت کے دوران ہم نے کسی قسم کی غذائی قلت بھی پیدا نہیں ہونے دینی
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, March 26, 2020