آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا دوران لاک ڈاؤن ضلع اٹک کی بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹس کا ہنگامی دورہ

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا دوران لاک ڈاؤن ضلع اٹک کی بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹس کا ہنگامی دورہ ۔ آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کی ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو گندم ،آٹا سمیت اشیائے خوردنوش کی پنجاب سے صوبہ خیبر پختو نخواہ ترسیل کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کی ہدایات ۔آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک نے قرنطینہ سینٹر ڈھو ک فتح کا وزٹ کیا اور بعد ازاں ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ساتھ میٹنگ کی ۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے موجودہ ملکی حالات اور کرونا وباء کے پیش نظر ضلع اٹک کا ہنگامی دورہ کیا ۔ آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک نے پولیس چیک پوسٹ جھاری کس اورسرچ پارک اٹک خورد انٹری ایگزٹ پکٹس کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو ان کی اپنی حفاظت کے پیش نظر SOPکے مطابق ماسک ،گلوز پہن کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں پیار اور محبت سےسمجھا ئیں کہ وہ اپنی نقل و حرکات کو محدود رکھیں اور گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری کر دہ ہدایا ت پر عمل درآمد دکروائیں۔ بعد ازاں آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک نے قرنطینہ سنٹر ڈھوک فتح کا وزٹ کیا اورپولیس ڈیوٹی چیک کی ۔دونوں افسران نے ڈی سی آفس اٹک میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ساتھ میٹنگ کی ۔ڈی پی او اٹک نے آر پی او راولپنڈی کو کو اٹک پولیس کی طرف سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر کرونا وائرس کے خلاف کیئے گئے اقدامات سےآگاہ کیا ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, March 26, 2020