اٹک پولیس کاقاتل ڈوراور پتنگ بازی کاکاروبارکرنے والی عورت کے خلاف کامیاب کاروائی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کاقاتل ڈوراور پتنگ بازی کاکاروبارکرنے والی عورت کے خلاف کامیاب کاروائی۔
تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ سلمیٰ سکنہ محلہ عالی جااٹک سے بھاری تعداد میں پتنگیں اورڈوریں برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسمات سلمیٰ سکنہ محلہ عالی جا اٹک نے اپنے گھر میں پتنگیں اور ڈوریں بیچنے کا کام شروع کر رکھا تھا۔جس کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو موصول ہوئی ایس ایچ او سٹی اٹک اور اسکی ٹیم معہ لیڈی پولیس کے محلہ عالی جا ریڈ کیا تو مسمات سلمہ کے گھر سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں۔ملزمہ کو گرفتار کر کے اور مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, March 30, 2020