ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 ض ف کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع بھر کی تمام شاہراوں پر پولیس پکٹس قائم

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 ض ف کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع بھر کی تمام شاہراوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔چونکہ بینکوں، ڈاکخانہ جات اور ATM مشینوں میں تنخوا/پینشن آچکی ہیں لہذا اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ATM مشینوں ڈاکخانوں اور بینکوں کے سامنے ہجوم نہ ہو۔ایس ایچ او صاحبان تمام ڈاکخانوں اور بینکوں کی ڈیوٹی خود چیک کر رہے ہیں اور عوام کو قطار میں ایک مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بینکوں اور ڈاکخانہ جات کے باہر مخصوص نشانات لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا اٹک کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے جنگی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس عالمی آفت سے انسانیت کو بچانا ہے۔اٹک کی عوام ہماری اپنی عوام ہے۔تمام پولیس افسران انکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں پیار اور محبت سے سمجھائیں کہ اپنی تقل و حرکت محدود کریں۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, March 31, 2020