کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث مزدوری سے محروم ہونے والے دیہاڑی دار طبقہ کے لئے ڈی پی او کا اہم اقدام،اٹک پولیس کی طرف سے جمع کئے گئے12لاکھ روپے کی رقم کاراشن91خاندانوں میں تقسیم کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات کے تحت ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ معاشی بد حالی کا شکار ہو رہا ہے جن کی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخالد ہمدانی سمیت تمام ایس ڈی پی اوز،تمام انسپکٹرز،تمام سب انسپکٹرز،اے ایس آئیز،ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز نے ”حصہ بقدر جثہ“ کے تحت فنڈز جمع کئے،یہ رقم12لاکھ تک پہنچ گئی جس کا راشن خریدا گیا،ہر راشن پیکیج اس طرح بنایا گیا کہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کا چولہا جلتا رہے،پولیس لائنز اٹک میں حفاظتی تدابیر اور دفعہ144کے مکمل پاسداری کرتے ہوئے 91مزدور طبقہ خاندانوں میں ان کی عزت نفس ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے راشن تقسیم کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ کورونا عالمی وبا اور آفت ہے جس سے پوری دنیا لڑ رہی ہے،اس وبا سے بچنے کا واحد علاج آئیسولیشن،آئیسولیشن اور آئیسولیشن ہے،ہمیں سماجی فاصلے زیادہ سے زیادہ کرنا ہیں،اسوقت ہم جنگی اور ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں ان دنوں وہ طبقہ جو دیہاڑی دار ہے جو روزانہ مزدور کما کر گھروں کا چولہا جلاتا ہے،ان افراد کے لئے اشیائے خورد نوش کی فراہمی ایسا کام ہے جس کا اجر ہمیشہ ملتا رہے گا،کیوں کہ انسانیت کی خدمت ہی ایسی عبادت ہے جس سے دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے،ڈی پی او نے کہا کہ اٹک پولیس کی طرف سے اس طرح کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا،کورونا کی وبا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں آئیسولیشن کے محاز کو مضبوط بناتے ہوئے سماجی فاصلوں کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے،گھروں میں بیٹھے مزدور طبقات کو حکومت ایک مربوط سسٹم کے تحت معاشی پیکیج دے رہی ہے،
ترجمان اٹک پولیس