جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ماجد جہانگیر کا دورہ اٹک،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ،کمشنر راولپنڈی محمد محمود ،ڈی سی اٹک علی عنان قمر اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں میٹنگ ۔ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کی افسران کو بریفنگ ۔قرنط

تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ منگلا میجر جنرل ماجد جہانگیر نے کوررونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اٹک کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ایک اجلا س میں شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ، کمشنر راولپنڈی محمد محمود ،ڈی سی اٹک علی عنان قمر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ ضلع اٹک میں دفعہ144کے نفاذ اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی ہدایات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل در آمد کروایا جا رہا ہے،پولیس کی صوابدید میں آنے والے تمام اقدامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ صحت کے ایس او پیز کی روشنی میں سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خواہ کی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے اشیائے خورد نوش کو بین الصوبائی ترسیل کے تناظر اور عوام کی آمد و رفت کے حوالے سے ضلع اٹک کی حیثیت انتہائی اہم ہے،ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ گندم اور دیگر اشیائے خورد نوش کی پنجاب سے صوبہ خیبر پختون خواہ میں ترسیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،پنجاب سے کے پی کے جانے والے روٹ کی وہ حدود جو ضلع اٹک میں آتی ہیں وہاں پر ہر قسم کی سرولینس اور قانون کے نفاذکو یقینی بنانے کے لئے کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی میری نگرانی میں مصروف عمل ہیں،یہ سلسلہ راؤنڈ دی کلاک24/7جاری ہے،جی او سی منگلا میجر جنرل ماجد جہا نگیر نے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹک پولیس کے اقدامات اور ڈی پی او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اپنے حصے کا کام کر کے کورونا کی عالمی آفت کو پاکستان سے ختم کرنا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز پر گراس روٹ لیول تک عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔،بعد ازاں افسران نےقرنطینہ سنٹر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اٹک کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ترجمان اٹک پولیس