ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ معاشرے کہ ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ کرونا کی وباء میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنی حثیت کے مطابق کم آمدنی والے افراد یا خاندانوں کی مدد کے لیے آگے آئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ معاشرے کہ ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ کرونا کی وباء میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنی حثیت کے مطابق کم آمدنی والے افراد یا خاندانوں کی مدد کے لیے آگے آئے ۔اس سلسلہ میں اٹک پولیس کے افسران نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر صاحب کی ہدایات پر اپنی مدد آپ کے تحت کرونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے پیش نظر مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے لیے رقم اکھٹی کی ہے جس سے راشن خرید کرمستحق افراد اور خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا اس سلسلہ میں پروفارمہ /فارم ہر تھانہ میں بھجوا دیےگئے ہیں۔ مستحقین سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے تھانہ جات میں مہیافارم پر کر کے جمع کروا دیں۔مستحقین میں مزدور طبقہ جو کہ تعمیرات ورکشاپ کے مزدور دکانات وغیرہ کے سیلز مین ،رکشہ کے ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ صرف مستحقین افراد ہی تھانہ سے رجوع کریں تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہمیں اتحاد یکجہتی اور یگانگت نصیب فرمائیں تاکہ ہم ملکر اس وباء کا مقابلہ کر سکیں .

Wednesday, April 1, 2020
image: