وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا دورہ اٹک

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا دورہ اٹک ۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ ڈی سی آفس اٹک میں میٹنگ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک ، قرنطینہ سنٹر گورنمنٹ کامرس کالج اٹک کا وزٹ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے موجودہ ملکی حالات اور کرونا وباء کے پیش نظر کا اٹک کا دورہ کیا۔معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ، ڈی سی اٹک علی عنان قمر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ڈی سی آفس اٹک میں میٹنگ کی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے معان خصوصی وزیراعظم پاکستان کو کرونا وباء کے خلاف چلائی گئی آگاہی مہم اور اٹک پولیس کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔بعد ازاں معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان نے ڈی پی او اٹک ، ڈی سی اٹک اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک اورقرنطینہ سنٹر کامرس کالج اٹک کا وزٹ کیا ۔ کرونا وباء کے خلاف اٹک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان نے اٹک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ۔ ترجمان اٹک پولیس

    

    

 

 

Thursday, April 2, 2020