کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجوداٹک پولیس کی ریکارڈ پروفیشنل کارکردگی

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجوداٹک پولیس کی ریکارڈ پروفیشنل کارکردگی،ماہ مارچ میں پولیس نے3 بین الصوبائی ڈکیت گینگوں کے11ملزمان گرفتار کر کے ان سے2کروڑ8لاکھ54ہزار کا چھینا جانے والا سامان بر آمد کیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت اٹک پولیس کے افسران کا اجلاس سماجی فاصلوں کی احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات پید اہونے کے باوجود اٹک پولیس نے ڈی پی ا وخالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں ماہ مارچ کے دوران ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،گزشتہ مہینے کے دوران پولیس نے ڈکیتی قتل سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث 3ایسے ڈکیت گینگ گرفتار کئے جو بیک وقت صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کرتے تھے،پولیس نے3بین الصوبائی ڈکیت گینگوں کے11ملزمان گرفتار کئے جن سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا جانے والا2کروڑ8لاکھ54ہزار 150روپے مالیت کا سامان بر آمد کیا جو اٹک ضلع کی تاریخ میں ریکوری کے حوالے سے ایک ریکارڈ ہے،اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ مارچ کے دوران پولیس نے قمار بازی کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران جوے کے متعدد اڈوں پر چھاپے مار کر داؤ پر لگی13لاکھ93ہزار 510روپے کی بڑی رقم بر آمد کی،اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ مارچ کے دوران اٹک پولیس کی منشیات کے خلاف مہم انتہائی کامیاب رہی،پولیس نے صوبہ کے پی کے سے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے مختلف منشیات فرشوں سے4من چرس،7کلو افیون سمیت شراب اور ہیروئن بھی بر آمد کی،ماہ مارچ کے دوران پولیس نے20خطرناک اشتہاری ملزمان اور21عدالتی مفرور گرفتار کئے،ڈی پی او خالد ہمدانی نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات معمولی ہوں یا غیر معمولی ہمیں ہر قسم کے حالات میں جہاں پر حالات کے مطابق حکومتی ہدایات پر عمل کر کے عوام کو کورونا جیسی وبا سے بچانا ہے وہیں پر جرائم پیشہ عناصر کو بھی قانون کی نکیل ڈالنا ہے،اٹک پولیس کی کارکردگی پر اعلیٰ افسران سمیت سماجی تنظیموں کی طرف سے ڈی پی او کی پروفیشنل کمانڈ کو سراہا جا رہا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

Saturday, April 4, 2020
image: