ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اچھی کارکردگی پر تھانہ پنڈیگھیب کے محرر ہیڈ کانسٹیبل شفقت علی کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اچھی کارکردگی پر تھانہ پنڈیگھیب کے محرر ہیڈ کانسٹیبل شفقت علی کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور ہدایت کہ محنت ، ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کریں اور کرائم کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈی پی اواٹک کا کہناتھاکہ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی پولیس آفیسر جرم میں ملوث ہوگا تو اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا خواہ عام شہری ہو یا پولیس آفیسر ان کے ساتھ قانون کے مطابق مساوی سلوک روا رکھا جائے گا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, April 4, 2020
image: