انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے اقدام کے مطابق اٹک پولیس کورونا راشن ریلیف پیکج کے لئے مستحق خاندانوں سے درخواستیں وصول کر رہی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے اقدام کے مطابق اٹک پولیس کورونا راشن ریلیف پیکج کے لئے مستحق خاندانوں سے درخواستیں وصول کر رہی ہے۔
راشن کی تقسیم کے حوالے سے اٹک پولیس کو اب تک ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں.موصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور مستحق افراد تک راشن پہنچانا ہے۔
سکروٹنی کے عمل کے بعد جلد مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جاۓ گا۔
اس ناگہانی صورتحال میں اٹک پولیس کسی صورت اپنے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی .ڈی پی او اٹک
ترجمان اٹک پولیس

Monday, April 6, 2020
image: