ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں تحصیل حضرو اور حسن ابد ل کے 70 مستحق خاندانوں میں کرونا ریلیف راشن پیکج کی تقسیم.

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں تحصیل حضرو اور حسن ابد ل کے 70 مستحق خاندانوں میں کرونا ریلیف راشن پیکج کی تقسیم.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں کرونا وبا کی وجہ سے دوران لاک ڈاؤن متاثر ہونے والے 70 دیہاڑی دار اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیاجس میں تحصیل حضرو اور حسن ابدال کے مستحق خاندان شامل ہیں .اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس آزمائش کی اس گھڑی میں غریب اور دیہاڑی دار افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن طریقہ سے ان کی مدد کی جائیگی . راشن کی تقسیم ڈی ایس پی اورایس ایچ او حضرو اور ایس ایچ اوسٹی حسن ابدال کی زیر نگرانی کی گئی.
ترجمان اٹک پولیس