ڈی سی ا ٹک علی عنان قمر اور ٹریفک سٹاف اٹک نے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور جرمانے عائد کیے ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی سی ا ٹک علی عنان قمر اور ٹریفک سٹاف اٹک نے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور جرمانے عائد کیے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اٹک علی عنان قمر اور ٹریفک سٹاف اٹک پولیس نے دوران لاک ڈاؤن گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے نافذ کر دہ دفعہ 144 اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی ۔ضلعی انتظامیہ اور اٹک پولیس کی طرف سے کئی بار عوام الناس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کے احکامات پر عمل کریں اور بلاوجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ ہم اس موذی وباء سے چھٹکارا حاصل کر سکیں ۔
ترجمان اٹک پولیس