کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےاٹک پولیس، پاک آرمی ،رینجرز اور سیکورٹی اداروں کا شہر بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 18.04.2020
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےاٹک پولیس، پاک آرمی ،رینجرز اور سیکورٹی اداروں کا شہر بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ۔

فلیگ مارچ کا مقصد کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر لگائ گئ پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔

فلیگ مارچ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر کی نگرانی میں کیا گیا اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نے بھی فلیگ مارچ میں شرکت کی ۔

فلیگ مارچ میں اٹک پولیس کے تمام یونٹس، سینئر افسران اور سیکورٹی اداروں کی شرکت۔

کرونا وائرس کی عالمی وباء میں پولیس اور سیکورٹی ادارے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہری اپنے گھروں تک محدود رہیں، شہری غیر ضروری آمدورفت اور نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔

حکومت کی جانب سے لگائ گئ پابندیوں پر عملدرآمد آپ اور آپ کے پیاروں کی صحت اور زندگی کے لئے ضروری ہے۔

پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا، پابندیوں پر عملدرآمد وسیع تر قومی مفاد میں ضروری ہے، فلیگ مارچ میں اعلانات

ترجمان اٹک پولیس