محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی اپنوں کو ملانے کی روایت برقرار
ایس ایچ او صدر اٹک عابد قریشی کو دوران گشت ایک خاتون ملی جسکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور جو اپنا نام و پتہ نہ بتا سکی تو SHO عابد قریشی خاتون کو تھانہ لیکر آ گئے اور ورثاء کو تلاش کر کے خاتون کو اسکے سگے بھائی اور بہن جو پنڈیگھیب سے تعلق رکھتے تھے کو بلوا کر ان کے حوالے کردیا. متاثرہ خاندان نے ایس ایچ او صدر اٹک اور اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا.
ترجمان اٹک پولیس