محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس تھانہ بسال کی ٹیم نے بروقت کاروائی کر کےٹرک پر لدے6256Kg LPG گیس سلنڈر کی لیکج سےعلاقے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک نمبری RIS/02 جس میں 6256 کلو گیس LPG لوڈ تھی کوہاٹ سے راولپنڈی کی طرف جا رہا تھا کہ ٹاہلی اڈا پر پہنچتے ہی آچانک گیس لیک ہو گئی. 15پراطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بسال پولیس کی بھاری نفری لے موقع پر پہنچے اور گیس لیکج کی وجہ سے علاقہ کو بڑے حادثے سے بچا لیا. ٹرک کے دونوں اطراف ٹریفک کو ایک کلومیٹر دور روک لیا گیا اور پورے ایریا کو کارڈن آف کر کے موقع پر انجنئیرز کی ٹیم کو بلوا کر گیس لیکج کو کنٹرول کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔اہل علاقہ نے اٹک پولیس اور ایس ایچ او بسال کے بروقت اقدامات پر کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان اٹک پولیس

