ایم پی اے سید یاور عباس بخاری چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کی ڈی پی او آفس اٹک میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سے ملاقات

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایم پی اے سید یاور عباس بخاری چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کی ڈی پی او آفس اٹک میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سے ملاقات ۔سید یاور عباس بخاری نے کرونا وبا ء کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے اٹک پولیس کے لیے فراہم کردہ 2 ہزار ماسک ڈی پی او اٹک کے حوالے کیے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وبا ء جیسی عالمی آفت کے دوران اٹک پولیس فرنٹ لائن فورس کے طور پر ناصرف کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے بلکہ جرائم پیشہ عاطصر کی بیخ کنی کے لیے بھی ہمہ وقت موجود ہے۔اس سلسلے میں ایم پی اے سید یاور عباس بخاری چئیرمین پبلک کمیٹی نے ڈی پی او اٹک سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پنجاب حکومت کی طرف سے اٹک پولیس کے افسران و اہلکاران جو کہ فرنٹ لائن پر موجود ہیں 2 ہزار ماسک فراہم کیے ۔اس موقع پر سید عباس بخاری پنجاب پولیس بالخصوص اٹک پولیس کے کرونا کے خلاف جد وجہد میں عوامی خدمت اور حفاظت کا فریضہ بھر پور محنت سے انجام دینے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس افسران کے حوصلے بلند ہیں ۔مشکل حالات میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرے۔
ترجمان اٹک پولیس