ضلع پولیس اٹک کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث مزدوری سے محروم ہونے والے دیہاڑی دار طبقہ کے 452 خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلع پولیس اٹک کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث مزدوری سے محروم ہونے والے دیہاڑی دار طبقہ کے 452 خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات کے تحت ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ معاشی بد حالی کا شکار ہو رہا ہے جن کی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخالد ہمدانی سمیت تمام ایس ڈی پی اوز،تمام انسپکٹرز،تمام سب انسپکٹرز،اے ایس آئیز،ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز نےاپنی تنخواہوں میں سے فنڈز جمع کئے، جس کا راشن خریدا گیا،ہر راشن پیکیج اس طرح بنایا گیا کہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کا چولہا جلتا رہے۔ضلع پولیس اٹک کی طرف سےحفاظتی تدابیر اور دفعہ144کے مکمل پاسداری کرتے ہوئے 452مزدور طبقہ اور ضرورت مند خاندانوں میں ان کی عزت نفس کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس طرح راشن تقسیم کیا گیا کہ کم از کم 15 دن تک ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا اٹک کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسوقت ہم جنگی اور ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں ان دنوں وہ طبقہ جو دیہاڑی دار ہے جو روزانہ کما کر گھروں کا چولہا جلاتا ہے،ان افراد کے لئے اشیائے خورد نوش کی فراہمی انسانیت کی خدمت ہے ۔اٹک پولیس کی طرف سے اس طرح کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس مشکل کی گھڑی میں اٹک پولیس ضلع کی عوام کے ساتھ ہر محاذ پر فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس