محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی بچھڑے ہوئے لوگوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار۔
محمد اشرف نامی شخص نےانچارج چوکی جھاری کس تھانہ صدر حسن ابدال کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا معاد بمعر دس گیارہ سال 8بجدن سے گھرسےغائب ہے جس کے متعلق کچھ پتہ نہ چل رہا ہے، اہل خانہ پریشان ہیں۔ جس پر عاطف ستار سب انسپکٹر انچارج چوکی جھاری کس اور ان کے سٹاف نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے مختصر وقت میں بچہ ڈھونڈ کر والد کےحوالے کیا۔ جس پر بچے کے والد محمد اشرف ولد محمد مظفر ساکن پنڈ نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ھوے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان اٹک پولیس