ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں اٹک پولیس کی پروفیشنل کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کی یقین دہانی،احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کے خلاف جنگ انتظامیہ کے شانہ بشانہ لڑنے اور رمضان المبارک میں مکمل احتیاطی تدابیرکے ساتھ اجتماعی عبادات میں کورونا کے خاتمے کی دعائیں کرنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی امن کمیٹی اٹک کا اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پولیس افسران کے علاوہ ممبران امن کمیٹی پیر سعادت علی شاہ،غلام محمد صدیقی،مولانا شیر زمان،مفتی امیر زمان،عطاء المصطفی جمیل،سید وقار نقوی،محمد صفدر حسرت،سید صداقت علی شاہ،منصور احمد،علامہ عارف حسین واحد،اور محمود الحسن توحیدی نے شرکت کی،اجلاس میں ڈی پی او اٹک نے ممبران امن کمیٹی کو ماہ رمضان المبارک میں تراویح سمیت اجتماعی عبادات کے حوالے سے حکوتی ایس اوپیز پر گراس روٹ لیول تک بریفنگ دی۔ممبران امن کمیٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں اٹک پولیس کی تاریخی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی عوام دوست پولیسنگ اب ہو رہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ ڈی پی او کی ”قانون شکن کو چھوڑنا نہیں اور قانون پسند کو چھیڑنا نہیں“ کی بے مثال پالیسی نے عوام اور پولیس کے مابین خلیج اور فاصلوں کو مکمل ختم کر کے رکھ دیا ہے پولیس اور عوام ضلعی امن کے لئے ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے جس سے بچنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ اصولوں پر عمل کر کے ہی انسانیت کو اس وبا سے بچایا جا سکتا ہے،ممبران نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔ہم ماہ رمضان المبارک کے دروان تراویح سمیت اجتماعی عبادات کے حوالے سے ان تمام ایس اوپیز پر عمل کریں گے جو حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لئے جاری کئے ہیں،ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ماہ رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات میں کورونا کے خاتمے کے لئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی جائیں گی۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کو ”محافظ اٹک“ کے خطاب سے نوازتے ہوئے انہیں قانون کی عمل داری کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ترجمان اٹک پولیس