ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔ بین الصوبائی ابراری ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لی

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔
بین الصوبائی ابراری ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ڈکتیم کی متعدد وارداتوں کے ٹریس ہونے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی جہاں پر کورونا سے بچاؤ کے حوالے حکومتی ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئے 24/7کام کر رہے ہیں وہاں پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف اٹک پولیس کا آپریشن بھی پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے،گزشتہ روز ریلوے گراؤنڈ نز د محلہ نیو ٹاؤن اٹک میں پولیس نے مخبری پر 3ایسے ملزمان کو گرفتار کیا جو بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے اہم ارکان نکلے،گرفتار ہونے والوں میں بین الصوبائی ”ابراری ڈکیت“ گینگ کا سرغنہ ابرار عرف ابراری،فرید گل اور عثمان شامل ہیں،ملزمان میں سے2 کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہے،یہ ملزمان پنجاب میں ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کر کے کے پی کے اور وہاں پر ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کر کے پنجاب میں روپوش ہو جاتے تھے،ان ملزمان سے ڈکیتی کی سنگین وارداتوں کے ٹریس ہونے کا امکان ہے،ملزمان سے بھاری مقدار میں وہ اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے جو ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا،واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع بھر کے جید علمائے کرام اور مذہبی راہنماؤں نے نتیجہ خیز کرائم فائٹنگ کی وجہ سے ڈی پی ا وسید خالد ہمدانی کو ”محافظ اٹک“ کا متفقہ خطاب دیا تھا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اٹک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون شکن عناصر کو قانون کی لگام ڈالنے کے لئے ہر قسم کے حالات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی.
ترجمان اٹک پولیس