اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔ تھانہ سٹی اٹک،اٹک خورد،حضرو،سٹی حسن ابدال اور تھانہ انجراء میں منشیات فروشوں کے خلاف کرتے ہوئے کل 09 ملزمان کو گرفتار کر کے کل 13,100 گرام برآمد کر لی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات فروش موت کے سوداگر ہیں۔اٹک پولیس کی ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔