جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ماجد جہانگیر کا دورہ اٹک،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ، ڈی سی اٹک علی عنان قمر اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں میٹنگ ۔ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کی افسران کو بریفنگ ۔

تفصیلات کے مطابق جنر ل آفیسر کمانڈنگ منگلا میجر جنرل ماجد جہانگیر نے کوررونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اٹک کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ایک اجلا س میں شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ،ڈی سی اٹک علی عنان قمر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ ضلع اٹک میں دفعہ144کے نفاذ اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی ہدایات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل در آمد کروایا جا رہا ہے،پولیس کی صوابدید میں آنے والے تمام اقدامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، جی او سی منگلا میجر جنرل ماجد جہا نگیر نے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹک پولیس کے اقدامات اور ڈی پی او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اپنے حصے کا کام کر کے کورونا کی عالمی آفت کو پاکستان سے ختم کرنا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز پر گراس روٹ لیول تک عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان اٹک پولیس