*اٹک پولیس,سرکل جنڈ/فلیگ مارچ*
ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےاور رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اٹک پولیس کا جنڈ شہر میں فلیگ مارچ۔
اٹک : فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی جنڈ محمد اصغر چانڈیہ نے کی۔
اٹک :فلیگ مارچ میں پولیس،سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس کےجوانوں اور دیگر سیکورٹی اداروں نے شرکت کی۔ترجمان پولیس
فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا اور کرونا وائرس سے نچاؤ کی خاطر لگائی گئی پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے.
کرونا وائرس کی عالمی وبا میں پولیس اورسکیورٹی ادارے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں,شہری غیر ضروری آمدورفت اور نقل وحرکت سے اجتناب کریں ,فلیگ مارچ میں اعلانات
اٹک :ہم عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں
،تر جمان پولیس
اٹک :" شوء آف فورس'' شر پسند اور تخریب کار عناصر کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔ڈی ایس پی
ترجمان اٹک پولیس

