ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تمام ایس ایچ اوز نے علماء کرام اور پیش امام کے ساتھ میٹنگ کی اور گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران جاری کردہ ایس او پی پر من و عن عمل درآمد کے لیے ہدایت دیں۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تمام ایس ایچ اوز نے علماء کرام اور پیش امام کے ساتھ میٹنگ کی اور گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران جاری کردہ ایس او پی پر من و عن عمل درآمد کے لیے ہدایت دیں

۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع اٹک کے تمام ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کے علماء کرام اور پیش امام صاحبان سے میٹنگ کی اور انکو گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ 20 نکاتی ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔اس سلسلے میں جن مساجد میں ہدایات پر عمل نہ ہونے کے بارے نشاندہی کی گئی انکے پیش امام صاحبان کو واضح ہدایت دی گئیں کہ وہ نقائص کو دور کریں تاکہ ہم سب مل کر کرونا وباء کو شکست دیں سکیں۔ ترجمان اٹک پولیس