ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت ضلع اٹک کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کے ساتھ مل کر میٹنگ کی

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت ضلع اٹک کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کے ساتھ مل کر میٹنگ کی جس میں علماء کرام،امن کمیٹی کے ممبران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔دوران میٹنگ 20 نکاتی ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے امورزیر بحث آئے۔دوران میٹنگ تمام افسران نے امن و آمان کی فضا کو برقرار رکھنے اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جانے کا اعادہ کیا۔
ترجمان اٹک پولیس