ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی پی او آفس اٹک میں سرکل فتح جنگ کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی پی او آفس اٹک میں سرکل فتح جنگ کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔کرائم میٹنگ میں سرکل فتح جنگ کے تمام تھانہ جات کے کرائم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ الگ الگ جائزہ لیا گیا ۔
رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں ۔اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ سست رویہ پر احتساب کیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی پی او آفس اٹک میں سرکل فتح جنگ کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی فتح جنگ محمد نواز سیال اور سرکل فتح جنگ کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ کرائم میٹنگ میں سرکل فتح جنگ کے تمام تھانہ جات ( تھانہ فتح جنگ ،باہتر اور نیوآئیر پورٹ )کے کرائم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ الگ الگ جائزہ لیا گیا ۔ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ ، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں جیسا کہ قحبہ خانوں اور جوا میں ملوث عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور رمضان المبارک کے دوران مساجد کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او ز کو حکم دیا کہ رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں ۔اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ سست رویہ پر احتساب کیا جائے گا ۔
ترجمان اٹک پولیس