محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 29.04.2020
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا مقتول محمد رحمٰن کے قتل کاسخت نوٹس لیتے ہوئےبقایا 01 ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ ڈی پی او اٹک نےڈی ایس پی صدر سرکل کو ملزم کی گرفتاری کے لیے دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی.
قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم عبدالستار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم اکابر کی گرفتاری کے لیےپولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ ترجمان اٹک پولیس
تفصیلات کے مطابق مورخہ 25-26اپریل 2020کی درمیانی شب محمد رحمن ولد جاوید سکنہ سنجوال کو عبدالستار ولد وحید ساکن سنجوال اور اکابر ولد صابر سکنہ بوڑا نے اپنے گھر سے بلا کر بوڑا گاؤں کے قریب ہرو نالہ کے پاس قتل کر دیا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے جاوید سکنہ سنجوال کے جواں بیٹے محمد رحمٰن کے قتل کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او صدر اٹک کو دو دن کے اندر ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او صدر اٹک اور ان کی ٹیم نے مقدمہ کا مرکزی ملزم عبدالستار گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم اکابر کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں جس کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا ۔ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی صدر کو حکم دیا کہ وہ اس مقدمہ کی 24 گھنٹے خود نگرانی کریں گے اور ہر گھنٹے بعد رپورٹ لیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس