ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔
48کلو اعٰلی کوالٹی کی چر س گردہ اور افیون ور مرسیڈیز کاربرآمد، منشیات کار کے خفیہ حصوں میں چھپائی گئ تھی.
ڈی پی او اٹک کی ایس ایچ او صدر حسن ابدال نیاز احمد کو کرائم فائٹنگ اور ایکٹو پولیسنگ پر شاباش.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے سلسلہ میں اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد ایس آئی نے انچارج چوکی برہان محمد کوثر اے ایس آئی اور ان کی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر صوبہ خیبر پختونخواہ سے مرسڈیز کار میں پنجاب سمگل کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ملزم بلال خان کے قبضہ سے 48کلو اعٰلی کوالٹی کی چرس گردہ اور افیون برآمد کر لی۔برآمدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے قیمت بتائی جاتی ہے۔ملزم بلال خان منشیات کا سمگلر ہے اور پہلے بھی منشیات سمگلنگ کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔اس کاروائی پر ڈی پی او اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اٹک کی سرزمین منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر تنگ کر دی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس