ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ھدایات پر نماز تراویح کے دوران گورنمنٹ کے احکامات کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے۔سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ تعینات فورس کو بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ھدایات پر نماز تراویح کے دوران گورنمنٹ کے احکامات کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے۔سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ تعینات فورس کو بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔
مساجد ڈیوٹی پر تعینات والینٹیئرز کو بھی ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ کیا جا رہا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق حفاظتی اقدامات کی مکمل چیکنگ جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ تمام لوگ نماز کے دوران آپس میں درمیانی فاصلہ 6 فٹ رکھیں ۔مساجد میں قالین اور دریاں بچھانے کی حوصلہ شکنی جاری ہے۔نماز کےلئے آنے والے لوگ وضو گھر سے کرکے آئیں۔تمام لوگ اپنی جائے نماز الگ رکھیں اور گھر سے لیکر آیا کریں۔پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور بچے گھروں میں رہیں اور گھر ہی نماز کی ادائیگی کریں ۔مساجد میں آنے والوں کو ہینڈ سینٹائزرز کا استعمال کرائیں۔دوران نماز ماسک کا استعمال بھی کیا جائے۔
ترجمان اٹک پولیس