ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر قرنطینہ سینٹرز پر تعینات پولیس کے افسران و جوانوں کی کرونا اسکریننگ اور ٹیسٹنگ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 02.05.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر قرنطینہ سینٹرز پر تعینات پولیس کے افسران و جوانوں کی کرونا اسکریننگ اور ٹیسٹنگ۔

اٹک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی تحصیل میونسپل کمیٹی کے ہال میں کرونا وباء کی اسکریننگ کی گئی۔

پہلے مرحلے میں اٹک پولیس کے50 سے زائد افسران و اہلکاروں کے سیمپلز لئےگئے جو کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے جائیں گے.

اس موقع پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کرونا کے وائرس کے پھیلنے اور اس سے بچاو سے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اپنے پیغام میں پولیس کے افسران و جوانوں کو انکی صحت کا مکمل خیال رکھنے اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایات جاری کیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا کہنا تھا کہ اس وباء کے دوران اٹک پولیس کے افسران اور جوانوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے. اگر پولیس فورس صحتمند ہوگی تو فرائض کی انجام دہ بہترین طریقے سے کر سکیں گے۔

آگاہی پروگرام میں شریک پولیس کے افسران اور جوانوں کو تاکید کی ان پیغامات کو اپنے خاندان اور دوستوں سے شیئر کریں۔

اگلے مرحلے میں باقی ماندہ سرکلز کے لیے بھی اس طرح کے آگاہی پروگرام اور پولیس کے افسران وجوانوں کی بلڈ اسکریننگ و ٹیسٹنگ کی جائیگی ۔

ترجمان اٹک پولیس