محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر قرنطینہ سنٹرسرکل حضرو پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران کا کرونا ٹیسٹ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے جس کی سکیورٹی کے لیے اٹک پولیس کے افسرانوں اور جوانوں نے دن رات ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔پولیس افسران کی صحت کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے قرنطینہ سنٹرز سرکل حضرو پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران اور جوانوں کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے تناظر میں ٹی ایم اے ہال حضرو میں پولیس افسران کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن کے سیمپل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد بھجوائے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی اواٹک کا کہناتھا کہ اٹک پولیس کے افسران اور جوانوں کی صحت کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

