ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے میٹنگ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 14.05.2020
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے میٹنگ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس اٹک میں 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز/ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او اٹک نے تمام افسران کو 21ماہ رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے ضلع بھر میں ہونے والی مجالس میں سکیورٹی نقطہ نظر سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ 21رمضان المبارک کو ضلع بھر میں مجالس کے پروگرام منعقد ہوں گے اس حوالے سے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیاگیا ہے۔تمام مجالس کے پروگرام پر ایس ایچ اوز سکیورٹی ڈیوٹی بمطابق پروگرام مکمل کرانے کے پابند ہوں گے۔تمام ایریا کی سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعہ سرچنگ اور سویپنگ کروائی جائے گی اورشر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ضلع بھر کے تمام انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کی جائے گی۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز انتظامیہ کے ساتھ ملکر مجالس کی ٹائمنگ کی پابندی کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ مشتبہ افراد لاوارث مال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے افسران کو ہدایات دیں کہ دوران ڈیوٹی پولیس افسران عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔عوام کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی اور بداخلاقی برداشت نہ کی جائے گی۔اٹک پولیس اپنے تمام تر وسائل برو کار لا کر یوم علی ؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی اور اٹک پولیس تندہی اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گی۔اس سلسلے میں شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس