اٹک پولیس کا پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ.

اٹک پولیس کا پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ. فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمن نے کی اور پاک آرمی سے لیفٹینٹ شہباز جبکہ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ رینجرز پنجاب نیاز احمد اور آرمی اور رینجرز کے دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی. فلیگ مارچ کچہری چوک سے شروع ہو کر فوارہ چوک,مدنی چوک,شین باغ سے ہوتا ہوا کچہری چوک اٹک میں اختتام پزیر ہوا. فلیگ مارچ کا مقصد یوم علی اور رمضان کے آخری عشرہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سماج دشمن عناصر کے خلاف تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہو کر برسر پیکار ہیں، ڈی پی او عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓ گا، ڈی پی او کورونا وائرس سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جاۓ گا، ڈی پی او اٹک ترجمان اٹک پولیس