محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ جمعۃالوداع اور نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے حکومتی ایس او پیزپر مکمل عمل کروایا جائے گا،کسی بھی کالعدم تنظیم یا فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو کسی بھی موقع پر فعال نہیں ہونے دیا جائے گا، محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق کالعدم تنظیمیں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد فطرانہ سمیت کسی قسم کا کوئی چندہ ا کٹھا نہیں کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے مذہبی طبقات اور ممبران ضلعی امن سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال میں جس طرح تعاون کیا اس پر اٹک پولیس ان کی مشکور ہے،امید ہے باہمی تعاون کے اس قابل رشک سلسلے کا تسلسل جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ جمعۃالوداع اور عید الفطر کے اجتماعات کے حوالے سے حکومت نے جو ایس او پیز طے کئے ہیں ان پر اسی سپرٹ سے عمل کروایا جائے گا جس طرح پورے ماہ رمضان المبارک میں حکومتی ایس او پیز پر عمل کروایا گیا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے واضح اور دوٹوک ہدایات ہیں کہ کالعدم تنظیمیں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی حوالے سے کسی بھی سطح پر کسی بھی طرح فعال ہوناتو دور کی بات کوئی سرگرمی نہیں کر سکتیں،اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں کے افراد اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کو مکمل مانیٹر کریں، جس تھانہ کی حدود میں کالعدم تنظیم یا کسی فورتھ شیڈول میں شامل افراد نے کوئی سرگرمی دکھائی تو اس کے ایس ایچ او سے قانون کے مطابق سخت با زپرس کی جائے گی،ڈی پی او نے کہا کہ جمعۃالوداع اور عید الفطر کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کے حوالے سے مذہبی طبقات کے ساتھ میٹنگز کی جائیں تاکہ ضلع میں بین المذاہب اور بین المسالک قابل رشک ہم آہنگی قائم رہے
ترجمان اٹک پولیس