ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا نماز تراویح کے دوران سرکل فتح جنگ کی مختلف مساجد کا وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا نماز تراویح کے دوران سرکل فتح جنگ کی مختلف مساجد کا وزٹ

وزٹ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر بھی ڈی پی او اٹک کے ہمراہ موجود تھے.

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس افسران کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریفنگ دیں. بغیر چیکنگ کوئی بھی شخص امام بارگاہ ،مساجد میں داخل نہ ہو۔ ڈی پی او اٹک

ڈیوٹی پر موجود تمام افسران کو سختی سے ھدایت ہوئی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں. ہر مشکوک شخص کو چیک کریں ڈیوٹی کے متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مساجد کے مرکزی دروازوں پر سینٹائزرز، میٹل ڈیٹیکٹر اور والیٹیئرز کی موجودگی کو بھی چیک کیا گیا.

گورنمنٹ کے احکامات کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے کہا کہ اٹک پولیس تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی شکر گزار ہے جو گورنمنٹ کے احکامات کی مکمل پاسداری کرارہے ہیں