محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او خالد ہمدانی نے جمعۃالوداع اوع عید الفطر کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا،پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،عید الفطر تک ضلع بھر میں 24/7پولیس پٹرولنگ کا مربوط نظام ترتیب دے دیا گیا،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے آج جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع کی352مساجد اور امام بارگاہوں میں 6ڈی ایس پیز،14تھانوں کے ایس ایچ اوز،61تھانیدار،423کانسٹیبلز،ایلیٹ فورس کے17اہلکاراور رضاکاروں سمیت866اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ان ایام میں پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،ڈی پی او نے حکم دیا ہے کہ جمعۃالوداع اور عید الفطر کے ایام میں ضلع کی تمام سڑکات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت اور اہم داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری رہے گی،ڈی پی او نے کہا کہ جمعۃالوداع اور عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے گا،سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی ہدایات عمل در آمد کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہو گی،ڈی پی او نے کہا کہ جن باتوں سے محکمہ داخلہ نے منع کیا ہو گا ان سے ہر کسی کو رکنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ آج سے عید الفطر تک سیکورٹی کے معاملات کے حوالے سے نہ خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ کسی ماتحت کو بیٹھنے دوں گا،ہماری سب سے بڑی عبادت یہی ہے کہ ہم عوام کو قانون کے دائرے میں اجتماعی عبادات کی بجا آوری میں ایسا ماحول مہیا کریں جس سے قانون کی بالادستی ثابت ہو،ڈی پی او نے کہا کہ میں خود بھی ضلع بھر میں گشت کروں گا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس