اٹک پولیس کی عید کے تہوار پر شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی، ضلع پولیس کی طرف سے شہداء کی فیملیز کے لیے راشن پیکج اور تحائف انکے گھروں میں پہنچائے گئے ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کی عید کے تہوار پر شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی، ضلع پولیس کی طرف سے شہداء کی فیملیز کے لیے راشن پیکج اور تحائف انکے گھروں میں پہنچائے گئے ۔ ملک و قوم کے لئے پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا.شہدإ پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں. شہدا ء کے خون کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے. تاہم ہر وقت شہداء کی فیملیز کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر اٹک پولیس کی جانب سے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کے گھروں میں جاکر راشن پیکج اور خصوصی تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضا ء قائم ہے اس کے پیچھے شہداء کی لازوال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹک پولیس کے شہداء نے دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ڈی پی او اٹک کا شہداء کی فیملیز کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ تمام شہدإ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں. شہداء نے ارضِ وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلندکیے ہیں. ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔شہداء کی فیملیز کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلہ درپیش ہوتو ڈی پی او دفتر کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ترجمان اٹک پولیس