ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر عید کے موقع پر ضلع پولیس اٹک کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ میں مدفون پولیس کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ۔شہداء محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ اٹک پولیس اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ترجمان اٹک پولیس



