اٹک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ، چوکی ہٹیاں اور سرکل حضرو کی حدود میں گرینڈ سرچ آپریشن.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ، چوکی ہٹیاں اور سرکل حضرو کی حدود میں گرینڈ سرچ آپریشن.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او صدر اٹک عبد الرحمن اور ایس ڈی پی او حضرو اسلم ڈوگر کی سربراہی میں چیف سیکیورٹی آفیسر محمد نعیم، ایس ایچ او صدر اٹک عابد قریشی ، ایس ایچ او حضرو گلفراز احمد، ایس ایچ او رنگو غلام حسن اور ایس ایچ او اٹک خورد عابد شاہ کے ہمراہ پولیس، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 200 جوانوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، سرچ آپریشن تھانہ صدر اٹک، چوکی کامرہ اور چوکی ہٹیاں کے ٹارگٹڈ علاقوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں کامرہ ائیربیس کےاردگرد 75 گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیا اور 120 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعہ سے تصدیق کی گئی. اس حوالے سے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، رمضان المبارک اور عید کے پیش نظر ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کی خصوصی مہم جاری ہے جسکا مقصد صحت مند معاشرے کا قیام ہے.
ترجمان اٹک پولیس