ایس ڈی پی او سرکل حضرو نے ہمراہ غلام حسن ایس۔ایچ۔ او رنگو شہید کانسٹیبل طارق محمود ساکن باسیہ کی قبر پر حاضری دی

ایس ڈی پی او سرکل حضرو نے ہمراہ غلام حسن ایس۔ایچ۔ او رنگو شہید کانسٹیبل طارق محمود ساکن باسیہ کی قبر پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادر چڑھائ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر ڈی۔ ایس۔ پی صاحب حضرو کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارے محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ ہم شہدا کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اٹک پولیس اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔