ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی کمانڈ میں پکار(ریسکیو 15) اٹک کا رواں ماہ ایمرجنسی کالز پر پولیس ریسپانس ٹائم ریکارڈ 10 منٹ رہا۔اس شاندار کار کردگی پر ڈی پی او اٹک نے پکار 15 پر تعینات پولیس کمیونیکیشن آفیسر کو تعریفی سر ٹیفکیٹ سےنوزا

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں پکار(ریسکیو 15) اٹک کا رواں ماہ ایمرجنسی کالز پر پولیس ریسپانس ٹائم ریکارڈ 10 منٹ رہا۔اس شاندار کار کردگی پر ڈی پی او اٹک نے پکار 15 پر تعینات پولیس کمیونیکیشن آفیسر ذوہیب نعمان کو تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں پکار(ریسکیو 15) ضلع اٹک کا رسپانس ٹائم ریکارڈ 10 منٹ رہا جو کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں راولپنڈی رینج میں پولیس ایمرجنسی کالز پر ریسپانس ٹائم میں ضلع اٹک پہلے نمبر پر رہا جبکہ صوبہ بھر میں بھی اٹک پولیس کی کار کردگی سر فہرست رہی۔ڈی پی او اٹک نے پولیس کمیونیکیشن آفیسر ذوہیب نعمان کی اس شاندار کار کردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے افسران کو انکی کارکردگی کا بھر پور صلہ دیا جائے گا ۔اٹک کی عوام کی خدمت پولیس کا فرض ہے ۔اٹک پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر کے جرائم پر موثر طریقے سے قابو پانے اور پولیس میں مثبت تبدیلیوں کے لیے اقدمات کررہے ہیں ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, May 28, 2020
image: