ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا پولیس اسٹیشن رنگو کا سرپرائز وزٹ.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا پولیس اسٹیشن رنگو کا سرپرائز وزٹ.

تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران و اہلکار خوش اخلاقی کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ رنگو کا سرپرائز وزٹ کیا۔فرنٹ ڈیسک سمیت تھانے میں موجود دیگر سٹاف کی کارکردگی اور ڈیوٹی چارٹ کا جائزہ لیا. زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیااور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا. دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ اور حوالات میں نسب کیمروں کا جائزہ لیا۔ تھانہ کا ریکارڈ ،مال خانہ ، اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا۔محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔اس موقع پر افسران و اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ تھانوں میں موجود افسران واہلکار خوش اخلاقی کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں ۔ انہوں نے تاکید کی کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ نا مناسب رویہ رکھنے والے افسران واہلکار کسی رعائت کے مستحق نہیں لہذا تھانے میں آنے والے ہر شخص کی بات مکمل توجہ سے سنی جائے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اٹک کی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, May 28, 2020