اٹک پولیس کی ٹیم نے بروقت پلاننگ سے بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا

تبریز سکنہ شاہ ڈھیر پانڈک حضرو نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ میرا بچہ جس کا نام امیر ہے جس کی عمر تقریبا 6 سے 7 سال ہے جس نے کالے کلر کی شرٹ اور پنک کلر کی پنٹ پہنی ہوئی ہے جو پیپلز کالونی اپنے چاچو کے گھر آیا تھا آج صبح 9 بجے گھر سے نکلا ہے ابھی تک گھر نہیں پہنچا ہے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انکی ٹیم نے تمام پولیس موبائلز اور رائیڈر سکواڈ کو بذریعہ وائرلیس آگاہ کر کے بچے کو ڈھونڈنے کا ٹاسک دیا جو کہ اٹک پولیس کی ٹیم نے بروقت پلاننگ سے بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا جس پر بچے کے والدین نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا.

 

 

 
Friday, May 29, 2020
image: