ڈی پی او اٹک نے "احساس پروگرام" کے تحت کرونا لاک ڈاون سے شدید متاثر خاندانوں کی کفالت کے لیے رقوم کے تقسیم کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام مراکز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر حکومت پاکستان کے "احساس پروگرام" کے تحت کرونا لاک ڈاون سے شدید متاثر خاندانوں اور مستحق افراد کی کفالت کے لیے رقوم کے تقسیم کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام مراکز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ تمام تحصیلوں میں سپیشل سکیورٹی پروگرام کے تحت نفری تعینات کی گئی ہے جہاں پر SDPOsاور SHOsصاحبان کرونا عالمی وباء اور آفت کے پیش نظر ان ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں تاکہ مستحق خاندانوں کی کفالت بھی جاری رہے اور سماجی فاصلے کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھا جا سکے ۔ ان تمام مراکزمیں SHOsصاحبان کے ہمراہ لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو کہ معاشی بدحالی کا شکار ددیہاڑی دار طبقہ با لخصوص خواتین کی معاونت کر رہی ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہم جنگی او ر ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں ۔اٹک پولیس کے افسران اس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں کیو نکہ انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقا ہے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, May 30, 2020