اٹک میں دوران عید گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر قیادت ضلع اٹک میں دوران عید گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں 07کلو715 گرام چرس برآمد جبکہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05لیٹر شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے03پسٹل 30بور،01عدد ریوالور 32بوراور ایک عدد کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لی گئی۔
نشہ کسی بھی قسم کا ہو انسان کی تباہی اور بربادی کا سبب ہے۔اٹک پولیس جرائم پیشہ افراد کے اثرات سے شہریوں کو بچانے اور جرائم پیشہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے لانے کے لیے ایک منظم پلان کے تحت ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق عید کے دوران گزشتہ ایک ہفتہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اٹک پولیس تھانہ باہتر کی ٹیم نے ملزم محمد زیبراورمحمد کامران سے 5 لیٹرشراب برآمد کی اور ملزم عدیل احمد ولدسے ریوالور 32 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش محمد مشتاق سے1200گرام چرس برآمد کی،تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش احمد بخش سے 1100 گرام چرس برآمدکی،تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروش سلیمان ولد سے 2042گرام چرس برآمدکی،تھانہ جنڈ کی ٹیم نے منشیات فروش افراز خان سے 2123 گرام چرس گردہ برآمدکی، تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروش محسن علی سے 1250گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے ملزم محمد جنید سے پسٹل 30 بورمعہ متعدد روند برآمدکیے،تھانہ حضرو کی ٹیم نے ملزم شیر محمدسے پسٹل 30 بورمعہ 5 رونداورملزم تنویر حسن سے ایک عدد کلاشنکوف معہ 5 ضرب روند برآمدکیے،تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم شہباز سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ دوران عید الفطر اٹک پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بر وئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں جس سے ضلع بھر میں امن و امان کی فضا ء قائم رہی تاہم جب تک منشیات فروشی ختم نہیں ہوتی اس وقت تک منشیات نوشی کا خاتمہ ناممکن ہے اس لیے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کامیابی سے جاری رہے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

Saturday, May 30, 2020
image: